کرائسٹ چرچ ٹیسٹ: نیوزی لینڈ اور انگلینڈ پر سلو اوور ریٹ پر جرمانہ

کرائسٹ چرچ ٹیسٹ: نیوزی لینڈ  اور انگلینڈ پر سلو اوور ریٹ پر جرمانہ

دبئی (سپورٹس ڈیسک )نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے درمیان ہونے والے کرائسٹ چرچ ٹیسٹ میں دونوں ٹیموں پر سلو اوور ریٹ پر جرمانہ عائد کردیا گیا۔۔

آئی سی سی اعلامیے کے مطابق دونوں ٹیموں پر میچ فیس کا 15، 15 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے ۔ اس کے ساتھ ساتھ جرمانے کے ساتھ ٹیموں کے 3 ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ پوائنٹس بھی کم کردیئے گئے ۔آئی سی سی میچ ریفری ڈیوڈ بون نے ٹیموں پر جرمانہ عائد کیا۔ انگلینڈ اور نیوزی لینڈ نے مقررہ وقت میں 3، 3 اوورز کم کروائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں