فٹ اور کھیلنے کیلئے تیار ہوں: فخر زمان ، ہیڈ کوچ کا بیان مسترد کر دیا
لاہور(سپورٹس ڈیسک ) قومی قومی ٹیم کے بائیں ہاتھ کے اوپنر فخر زمان نے جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز میں فٹنس مسائل کی وجہ سے قومی اسکواڈ سے باہر کیے جانے کے تاثر کو مسترد کر دیا۔
فخر سے متعلق عبوری وائٹ بال ہیڈ کوچ عاقب جاوید نے کہا تھا کہ فخر کے نام پر اس لیے نہیں غور کیا گیا کہ وہ ابھی فارم اور میچ فٹنس حاصل نہیں کر پائے ہیں۔فخر زمان نے کہا کہ میں فٹ ہوں اور اسی لیے چیمپئنز کپ میں کھیل رہا ہوں، اور اگر موقع ملا تو پاکستان ٹیم میں ضرور کھیلوں گا۔ اس چیمپئنز ٹرافی میں میری پوری کوشش ہوگی کہ ٹیم میں شامل ہوں اور اچھی کارکردگی دکھاؤں۔