چین پریمیئر لیگ کے سابق سٹار لی ٹائی کو کرپشن کے الزام میں 20سال قید
بیجنگ (سپورٹس ڈیسک ) چین کی عدالت نیسابق پریمیئر لیگ سٹار اور مردوں کے قومی کوچ لی ٹائی کو رشوت خوری کے الزام میں 20 سال قید کی سزا سنائی ہے ۔
سرکاری نشریاتی ادارے سی سی ٹی وی کے مطابق چین وسطی صوبہ ہوبی کی ایک عدالت نے جمعہ کو لی کو رشوت کے لین دین سے متعلق جرائم کے سلسلے میں قصوروار پائے جانے کے بعد اسے 20سال کی مقررہ مدت قید کی سزا سنائی ہے ۔ 47سالہ چین کے سب سے بڑے فٹ بال ناموں میں سے ایک ہے ، جنہوں نے جنوری 2020 سے دسمبر 2021تک قومی ٹیم کے کوچ کی حیثیت سے خدمات انجام دیں۔