میچ فکسنگ الزامات: لنکا ٹی ٹین لیگ فرنچائز کا بھارتی مالک گرفتار
کولمبو (سپورٹس ڈیسک )لنکا ٹی 10 لیگ کی ٹیم گال مارولز کے مالک پریم ٹھاکر کو میچ فکسنگ کے الزامات میں گرفتار کرلیا گیا۔
کرکٹ ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق پریم ٹھاکر کو میچ فکسنگ کے الزامات پر گرفتار کرکے گزشتہ روز کولمبو مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا، جنہیں 16 دسمبر تک ریمانڈ پر دے دیا گیا۔پریم ٹھاکر بھارتی شہری ہیں، انہیں سری لنکا سپورٹس پولیس یونٹ نے فکسنگ کے الزام سری لنکا کے شہر کینڈی سے گرفتار کیا گیا۔روپوٹ کے مطابق لنکا ٹی ٹین لیگ کینڈی میں جاری ہے ، غیر ملکی کھلاڑی کو پریم ٹھاکر کی جانب سے فکسنگ کے لیے رابطہ کیا گیا۔سری لنکا کرکٹ نے معاملے پر تاحال کوئی بیان جاری نہیں کیا۔ٹورنامنٹ کے ڈائریکٹر سمانتھا ڈوڈنویلا کا کہنا ہے کہ ٹورنامنٹ شیڈول کے مطابق جاری رہے گا۔