ماسٹر ہاکی ورلڈ کپ،فائنل میں الائنس ہاکی ٹیم کا سلور میڈل
چنیوٹ (سپورٹس ڈیسک)ماسٹر ہاکی ورلڈ کپ کے فائنل میچ میں الائنس انٹر نیشنل ہاکی ٹیم نے سلور میڈل کا اعزاز حاصل کر لیا ۔
نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ میں ہونے والے ماسٹر ہاکی ورلڈ کپ کے فائنل میچ میں آسٹریلیا ہاکی ٹیم نے الائنس انٹر نیشنل ہاکی ٹیم کو ہرا کر فائنل میچ جیت لیا اور گولڈ میڈل کا اعزاز حاصل کیا، الائنس انٹرنیشنل ہاکی ٹیم سلو ر میڈل حاصل کرسکی، الائنس ٹیم کے کپتان رانا محمد نواز اور دیگر کھلاڑیوں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ پیش کیا ۔