برسبین ٹیسٹ آسٹریلیا کے دوسرے روز پہلی اننگز میں 405رنز
برسبین (سپورٹس ڈیسک)آسٹریلیا نے بھارت کے خلاف برسبین ٹیسٹ کے دوسرے روز اپنی پہلی اننگز میں 7وکٹوں کے نقصان پر 405 رنز بنا لیے ۔
ٹریوس ہیڈ نے شاندار بیٹنگ کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے 152 رنز کی دلکش اننگز کھیلی جس میں 18چوکے شامل تھے ، سیریز میں یہ ان کی دوسری سنچری ہے ۔ سٹیون سمتھ نے 33 ویں ٹیسٹ سنچری مکمل کی اور 101 رنز کی عمدہ اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے ۔ایلیکس کیری 45 اور مچل سٹارک 7 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں ، بھارت کی طرف سے جسپریت بمراہ نے 5 وکٹیں حاصل کیں ۔