ہیوی ویٹ باکسنگ :اولیکسینڈر یوسک نے ٹائیسن فیوری کو شکست دیدی
ریاض (سپورٹس ڈیسک ) یوکرین کے چیمپئن اولیکسینڈر یوسک نے ہیوی ویٹ باکسنگ ٹائٹل فائٹ کے دوبارہ میچ میں برطانیہ کے ٹائیسن فیوری کو شکست دی۔
ریاض میں ٹائسن فیوری اور اولیکسینڈر یوسیک کے درمیان شاندار مقابلے کے 12 راؤنڈز مکمل ہونے کے بعد اولیکسینڈر یوسیک پوائنٹس کی بنیاد پر فاتح قرار دے دیئے گئے ۔ اس تاریخی ایونٹ میں دنیا بھر سے شائقین باکسنگ نے شرکت کی جبکہ مشہور باکسر عامر خان، حمزہ شیراز اور دیگر معروف شخصیات بھی اس موقع پرموجودتھیں ۔مقابلہ پورے 12 راؤنڈز تک جاری رہا، جہاں دونوں باکسرز نے غیرمعمولی مہارت، تکنیک، اور جارحانہ انداز کا شاندار مظاہرہ کیا۔ تاہم، ججز کے متفقہ فیصلے کے مطابق اولیکسینڈر یوسیک نے 116-112 کے پوائنٹس کے ساتھ فتح حاصل کی اور اپنی WBA، WBC، اور WBO ہیوی ویٹ ٹائٹلز کا کامیابی سے دفاع کیا۔