ویسٹ انڈیز نے دورہ پاکستان کیلئے سکواڈ کا اعلان کردیا
لاہور(سپورٹس ڈیسک )کرکٹ ویسٹ انڈیز نے پاکستان کیخلاف 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کیلئے سکواڈ کا اعلان کردیا۔۔
ٹیم کی قیادت کریگ بریتھویٹ کرینگے جبکہ جوشوا ڈاسلوا نائب کپتان ہونگے ،ویسٹ انڈیز سکواڈ 6 جنوری کو اسلام آباد پہنچے گا، جو 10 اور 11 جنوری کو 2 روزہ وارم اپ میچ کھیلے گا۔پہلا ٹیسٹ میچ 17 تا 21 جنوری اور دوسرا ٹیسٹ 25 تا 29 جنوری کو ملتان میں شیڈول ہیں۔