بھارت کو دھچکا، آسٹریلیا کیخلاف محمدشامی ٹیم کاحصہ نہیں ہونگے

بھارت کو دھچکا، آسٹریلیا کیخلاف  محمدشامی ٹیم کاحصہ نہیں ہونگے

میلبرن (سپورٹس ڈیسک )بھارتی فاسٹ بولر محمد شامی آسٹریلیا میں جاری بارڈر-گواسکر ٹرافی کے چوتھے اور پانچویں ٹیسٹ میں شمولیت کی دوڑ سے باہر ہوگئے ۔

شامی کے بائیں گھٹنے میں سوجن کی وجہ سے سیریز کے باقی میچز کے لیے شمار نہیں کیا گیا ہے ۔بھارتی بورڈنے پریس ریلیز میں کہا کہ نومبر میں شامی نے رانجی ٹرافی میں بنگال کی جانب سے مدھیا پردیش کے خلاف 43 اوورز کرائے ۔ اس کے بعد انہوں نے سید مشتاق علی ٹرافی کے تمام نو میچز کھیلے ، جہاں وہ اضافی بولنگ سیشن کا حصہ بھی رہے جس کا مقصد ٹیسٹ میچز کی تیاری تھی۔ تاہم، ان کے بولنگ ورک لوڈ کی وجہ سے ان کے بائیں گھٹنے پرمعمولی سی سوجن آگئی ہے ۔ اس لیے ان کو بورڈر-گواسکر ٹرافی کے فٹ قرار نہیں دیا گیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں