وویمنز باسکٹ بال چیمپئن شپ ،پہلے روز واپڈا، آرمی، فیصل آباد، لاہور کی کامیابیاں
اسلام آباد(سپورٹس ڈیسک )پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن کے زیر اہتمام منعقدہ نیشنل وویمنز باسکٹ بالچیمپئنشپ میں دفاعی چیمپئن واپڈا، آرمی، فیصل آباد اور بہاولپور نے حریف ٹیموں کو شکست دیکر پول راؤنڈ کے پہلے روز کامیابیاں حاصل کر لیں ۔
واپڈا سپورٹس کمپلیکس لاہور میں 30دسمبر تک کھیلی جانیوالی قومی چیمپئن شپ میں آٹھ بہترین ٹیمیں مدمقابل ہیں ، ایونٹ کے پہلے روز دفاعیچیمپئنواپڈا نے کراچی ڈویژن کو 29-48پوائنٹس سے شکست دی۔ دوسرے میچ میں پاکستان آرمی نے عائشہ دلشاد کے شاندار 22پوائنٹس کی بدولت ہزارہ کیخلاف باآسانی 5کے مقابلے میں 95پوائنٹس سے کامیابی حاصل کی۔ تیسرے میچ فیصل آباد کی بہاولپور کو 10-43پوائنٹس سے جبکہ چوتھے میچ لاہور نے اسلام آباد کو 35کے مقابلے میں 49پوائنٹس سے ہرایا، آج پول راونڈ کے چار میچز کھیلیں جائینگے ۔