انڈر 19ویمنز ٹی 20ورلڈ کپ،قومی ٹیم کا تربیتی کیمپ ختم

 انڈر 19ویمنز ٹی 20ورلڈ  کپ،قومی ٹیم کا تربیتی کیمپ ختم

راولپنڈی (سپورٹس رپورٹر) آئی سی سی انڈر 19 ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ کی تیاریوں کے سلسلے میں پاکستان ٹیم کا 9 روزہ تربیتی کیمپ اختتام پذیر ہو گیا۔

پی سی بی کی طرف سے جاری تفصیلات کے مطابق قومی خواتین انڈر 19 ٹیم میگا ایونٹ میں شرکت کے لیے آج ملائشیا روانہ ہو گی، پاکستانی ٹیم کی قیادت کومل خان کریں گی ،ٹورنامنٹ 18 جنوری سے 2 فروری تک ملائشیا میں کھیلا جائے گا ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں