پہلا ٹیسٹ کل ، ویسٹ انڈیز سکیورٹی اور پچز سے مطمئن

پہلا  ٹیسٹ  کل  ،  ویسٹ  انڈیز  سکیورٹی  اور  پچز  سے  مطمئن

ملتان(سپورٹس رپورٹر،خصوصی رپورٹر) پاکستان اورویسٹ انڈیز کے درمیان دوٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کاپہلامیچ کل سے ملتان میں شروع ہوگا۔۔

 مہمان ٹیم نے سکیورٹی اورپچز پراطمینان کااظہار کردیا،دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے میچ کی تیاریوں کیلئے اپنے کوچز کی زیرنگرانی بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ سیشنز میں حصہ لیا،پاکستان کی طرف سے امام الحق، بابر اعظم اور محمد رضوان نے کافی وقت وکٹ پر گزارا ،سپنر ساجد خان بھی بھر پوررنگ میں دکھائی دیئے اور ان کاساتھ نعمان علی نے دیا جبکہ مہمان ٹیم نے زیادہ وقت فنٹس کوبہتر بنانے والی ورزشوں میں صرف کیا، آج دونوں ٹیمیں ایک بار پھر پریکٹس کرینگی اور کپتان میچ کے حوالے سے پریس کانفرنس اورسکواڈ کاعلان کرینگے ،دریں اثنا ویسٹ انڈیز کے ہیڈکوچ اینڈرے کولے کہاکہ انہوں نے 2024میں جو سیکھا اس کو دکھانے کا وقت آگیا ہے ،خوشی ہے سکیورٹی اچھی اور پچز بھی محفوظ ہیں ،ملتان سٹیڈیم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سکورز کے حوالے سے ہمارا پلان بہت واضح ہے ۔ٹارگٹ کتنا دینا ہے ، یہ کھیل والے دن ہی پتہ چل سکتا ہے ۔میں ماضی کی بجائے موجودہ صورتحال میں رہنا پسند کرتا ہوں۔ انہوں نے پاکستان میں سکیورٹی کی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہایہاں کی پچز محفوظ ہیں، اور تمام ادارے بہترین سکیورٹی فراہم کر رہے ہیں۔علاوہ ازیں قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعو د نے کہاہے کہ ملتان سے دوبارہ جیت کا سفر شروع کرنے کیلئے پرعزم ہیں ، سپنرز پر اعتماد ہے اور یقین ہے کہ یہ سیریز 0-2 سے جیتیں گے ۔ ماضی کی غلطیوں سے سکھا ہے ، مگر شکست کو دل سے نہیں لگایا اس لئے آگے کا سوچا ہے اسی لئے ملتان میں ایک بار پھر ہم سپنرز پر انحصار کرینگے ۔ادھر قومی سپنر نعمان علی نے کہاکہ بہترین کاکردگی دینے کی کوشش کرونگا، تیاری بہت اچھی ہے اور پچھلے میچ میں کارکردگی بھی بہت اچھی تھی ساوتھ افریقہ میں مینجمنٹ کے فیصلے سے صورت حال بہتر ہوئی اور کامیابی ملی، اسی طرح اس بار بھی ہم بہتر پرفارمنس دینے کی کوشش کر ینگے ، انہوں نے عبدالرحمن کی بطورسپن کوچ تعیناتی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہم ان سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کر ینگے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں