ٹیسٹ کے تیسرے روز سٹیڈیم میں عمران خان انکلوژر بند کردیا گیا

 ٹیسٹ کے تیسرے روز سٹیڈیم میں  عمران خان انکلوژر بند کردیا گیا

ملتان(سپورٹس رپورٹر)ملتان سٹیڈیم میں پہلے ٹیسٹ کے تیسرے روز عمران خان انکلوئیرز کو بند کردیا گیا ۔۔۔

صبح کے اوقات میں جوتماشائی انکلوژر میں داخل ہونے میں کامیاب ہوئے ان کو دوسرے انکلوژر میں منتقل کردیا اورتالے لگادئیے گئے ، سٹیڈیم میں داخلے کے بعد شائقین کرکٹ جب عمران خان انکلوژر پہنچے تو وہاں پر پولیس تھی،ٹکٹس فروخت کرنے والی کمپنی کے نمائندے شائقین کو فضل محمود نکلوژر کی جانب بھیجتے رہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں