نافع بھی بنگلہ دیش میں پھنس گئے ،واپسی کا ٹکٹ بھی جعلی

لاہور(سپورٹس ڈیسک)پاکستان کے کھلاڑی محمد حارث کے بعد خواجہ محمد نافع بھی بنگلہ دیش میں پھنس گئے ۔بتایا گیا ہے کہ خواجہ نافع کو بی پی ایل فرنچائز نے اب تک پوری رقم ادا نہیں کی جبکہ نافع کا پاکستان کا واپسی کا ٹکٹ بھی جعلی نکلا ہے ۔
خواجہ نافع ڈھاکہ ایئر پورٹ پر رکے ہوئے ہیں ، فرنچائز نے واپسی کا جو ٹکٹ دیا وہ جعلی تھا، خواجہ نافع کی فرنچائز انہیں مناسب جواب بھی نہیں دے رہی ہے ۔یاد رہے کہ محمد حارث کو بھی اسی طرح کی صورتحال کا سامنا کرنا پڑا تھا، انہیں بھی فرنچائز کی جانب سے واپسی کا ٹکٹ نہیں دیا گیا تاہم بعدازاں پی سی بی کی مداخلت کے بعد کی فرنچائز نے انہیں واپسی کا ٹکٹ فراہم کر دیا تھا۔