پریذیڈنٹ ٹرافی : نبی گل کی سنچری، شاہد ،طاہر کی 6،6وکٹیں

لاہور (سپورٹس ڈیسک )پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون میں واپڈا کے نبی گل نے سنچری بنالی ، کے آر ایل کے شاہد عزیز اور ایشال ایسوسی ایٹس کے طاہر حسین نے چھ چھ وکٹیں حاصل کیں ، این بی پی سپورٹس کمپلیکس میں واپڈا کی ٹیم ایشال ایسوسی ایٹس کے خلاف پہلی اننگز میں 391 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔نبی گل نے 148 رنز سکور کیے ۔
ایاز تصور جو گزشتہ روز 113 رنز پر ناٹ آؤٹ تھے 139 رنز بناکر آؤٹ ہوئے ،طاہر حسین نے 107 رنز دے کر 6 وکٹیں حاصل کیں۔ایشال ایسوسی ایٹس نے کھیل ختم ہونے پر اپنی پہلی اننگز میں 6وکٹوں پر 208 رنز بنائے تھے ، عبداللہ شفیق 93 رنز بناکر ناٹ آؤٹ ہیں۔ یو بی ایل سپورٹس کمپلیکس میں اوجی ڈی سی ایل کی ٹیم کے آر ایل کیخلاف پہلی اننگزمیں 238 رنز بناکر آؤٹ ہو گئی۔ شاہد عزیز نے6 وکٹیں حاصل کیں۔جواب میں کے آر ایل کی ٹیم پہلی اننگز میں 174 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی ،اوجی ڈی سی ایل نے کھیل ختم ہونے پر اپنی دوسری اننگز میں ایک وکٹ پر 70 رنز بنائے تھے ۔کے سی سی اے سٹیڈیم میں پی ٹی وی کی ٹیم ہائر ایجوکیشن کے خلاف پہلی اننگز میں 425 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی ۔ ہائر ایجوکیشن کی ٹیم پہلی اننگز میں 179 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ ہائر ایجوکیشن نے فالوآن پر مجبور ہونے کے بعد دوسری اننگز میں ایک وکٹ پر 42 رنز بنائے تھے ۔سٹیٹ بینک سٹیڈیم میں ایس این جی پی ایل کی ٹیم غنی گلاس کیخلاف پہلی اننگز میں 270 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔سیف اللہ نے 107 رنز سکور کیے خرم شہزاد نے 5 وکٹیں حاصل کیں۔غنی گلاس نے کھیل ختم ہونے پر 5 وکٹوں پر 272 رنز بنائے تھے ۔