بیٹے کو آخری بار دیکھے دو سال گزر گئے :شیکھر دھون

بیٹے کو آخری بار دیکھے دو سال  گزر گئے :شیکھر دھون

لاہور(سپورٹس ڈیسک) سابق بھارتی کرکٹر شیکھر دھون نے انکشاف کیا ہے کہ دو سال سے اپنے اکلوتے بیٹے کو دیکھا تک نہیں ہے۔۔

بیٹے سے سب رابطے منقطع ہو چکے ہیں۔ ایک انٹرویو میں دھون نے انکشاف کیا کہ مجھے اپنے بیٹے کے ساتھ تمام ورچوئل کمیونیکیشن سے روک دیا گیا ہے ، مجھے سوشل میڈیا ایپلیکیشنز پر بلاک کر دیا گیا ہے مگر پھر بھی میں ہر چند دن بعد اپنے بیٹے کو پیغامات بھیجتا رہتا ہوں۔ یاد رہے کہ کرکٹر شیکھر دھون اور ان کی اہلیہ آسٹریلوی باکسر عائشہ مکھرجی کی شادی کے 11 سال بعد اکتوبر 2023ء میں طلاق ہو گئی تھی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں