چیمپئنز ٹرافی افتتاحی تقریب،پاک فضائیہ تربیت کا مظاہرہ کریگی

 چیمپئنز ٹرافی افتتاحی تقریب،پاک فضائیہ تربیت کا مظاہرہ کریگی

کراچی(سپورٹس ڈیسک)نیشنل سٹیڈیم میں چیمپئنز ٹرافی کی افتتاحی تقریب کے دوران پاک فضائیہ کا شیردل سکوارڈن پانچ سال کے وقفے کے بعد کراچی کی فضاؤں میں پیشہ ورانہ تربیت کا شاندار مظاہرہ کرے گا۔

شیردل سکوارڈن قراقرم 8 ساختہ طیاروں پر مشتمل ہے ، جو فضائی کرتب اور پیچیدہ ترین منوورز کے شاندار مظاہرے پیش کرے گا۔ ان منوورز کے دوران طیارے انتہائی خطرناک حد تک ایک دوسرے کے قریب سے گزریں گے اور بیرل رول، لوپ، بم برسٹ جیسے کرتب دکھاتے ہوئے پاکستانی پرچم کے رنگ فضا میں بکھیر دیں گے ۔چیمپئنز ٹرافی کی افتتاحی تقریب میں شیردل سکوارڈن کا یہ شاندار مظاہرہ یقیناً شائقین کے لیے ایک ناقابل فراموش لمحہ ہوگا اور پاکستانی فضائیہ کی مہارت کا ایک اور منہ بولتا ثبوت ثابت ہوگا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں