پہلی بار سپراوور میں بحرین کی پوری ٹیم 0پر آوٹ
کوالالمپور(سپورٹس ڈیسک)ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ کے دوران پہلی مرتبہ ہوا ایسا ہوا کہ پوری ٹیم ایک بھی رن بنائے بغیر سپر اوور میں’0‘پر آؤٹ ہوگئی۔
کوالالمپور میں بحرین اور ہانگ کانگ کے درمیان ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ یہ دلچسپ واقعہ پیش آیا، میچ میں ہانگ کانگ نے بحرین کو سپر اوور میں شکست دی، تاہم اس مقابلے میں ایسا کچھ ہوا جو سپر اوور ٹائی بریکر کی 16 سالہ تاریخ میں کبھی نہیں ہوا۔سپراوور ٹائی بریکر کا اصول مینز ٹی ٹونٹی میں 16 سال قبل متعارف کرایا گیا، اس دوران یہ پہلا موقع تھا جب سپر اوور میں کوئی ٹیم ایک بھی رن بنانے میں ناکام رہی۔اس تاریخی میچ میں ہانگ کانگ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 7 وکٹوں کے نقصان پر 129 رنز بنائے ، جواب میں بحرین کے کپتان احمر بن ناصر نے آخری اوور میں چھکا لگا کر سکور برابر کیا دیا لیکن آخری گیند پر بدقسمتی سے آؤٹ ہوگئے ۔پھر میچ کا فیصلہ کرنے کے لیے سپر اوور کا سہارا لیا گیا، اس سپراوور میں ناصر اور سہیل احمد لگاتار گیندوں پر آؤٹ ہوگئے اور بحرین بغیر کوئی رن بنائے ’0‘پر آل آؤٹ ہوگئی، فاتح ٹیم ہانگ کانگ نے ہدف تیسری گیند پر حاصل کرلیا۔