پی ایس ایل کی منفرداور چمچاتی ٹرافی ملتان پہنچ گئی

ملتان(سپورٹس رپورٹر) پاکستان سپر لیگ سیزن 10 کی منفرد اور چمچاتی ٹرافی دی لومینارا ملتان پہنچ گئی ،دی لو مینارا ٹرافی کا سفر 14مارچ کو حیدرآباد سے شروع ہواتھا ۔۔
جو روشنیوں کے شہر کراچی اور زندہ دل والوں کے شہر لاہور سے ہوتی ہوئی تاریخی شہر ملتان پہنچ گیا،ٹرافی کی رونمائی سب سے پہلے شاہ رکن عالم دربار بھی کی گئی جہاں ایک گھنٹے تک شہری ٹرافی کے ساتھ تصاویر بناتے رہے ، بعد ازں ٹرافی کو ملتان سٹیڈیم لایاگیا جہاں درجنوں بچوں اورخواتین نے ٹرافی کے ساتھ تصاویر بنوائیں ،ٹرافی آج لودھراں میں نمائش کے لئے رکھی جائے گی ۔