رضوان کی انگریزی کامذاق عامرجمال کابریڈہوگ کوٹک ٹاکربننے کامشورہ

لاہور(سپورٹس ڈیسک )قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان کی انگریزی کا مذاق بنانے پر آل راؤنڈر عامر جمال نے سابق آسٹریلوی کرکٹر و کمنٹیٹربریڈ ہوگ کو منہ توڑ جواب دیدیا۔
ایکس پوست کرتے ہوئے عامر جمال نے سابق کرکٹر بریڈ ہوگ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے لکھا کہ ابھی ایک ویڈیو میری نظر سے گزری جو دیگر پلیٹ فارمز پر بھی گردش کررہی ہے ، بریڈ ہوگ کپتان محمد رضوان کی انگریزی کا مذاق اڑا رہے ہیں جو نہایتی شرمناک فعل ہے ۔عامر جمال نے سابق آسٹریلوی کرکٹر کو مشورہ دیا کہ وہ ٹک ٹاکر بن جائیں کیونکہ آپکو دوسروں کا مذاق اڑانے پر وہاں توجہ مل جائے گی۔