پی سی بی کاچیمپئنزٹرافی سے 3 ارب روپے منافع کادعویٰ

 پی سی بی کاچیمپئنزٹرافی سے 3 ارب روپے منافع کادعویٰ

لاہور(سپورٹس ڈیسک )پی سی بی نے چیمپئنزٹرافی 2025 کے انعقاد سے پاکستان کو مالی نقصان سے متعلق بھارتی میڈیا کی رپورٹ جھوٹ پر مبنی قرار دے دی۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

لاہور میں ایڈوائزر چیئرمین پی سی بی عامر میر اور اور سی ایف او نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ چیمپیئنز ٹرافی کے لیے سارا خرچہ آئی سی سی سی نے برداشت کیا۔ پی سی بی کو چیمپیئنز ٹرافی سے 3 ارب روپے منافع ہوا، دنیا کے تین امیر ترین بورڈ میں پی سی بی کا شمار ہوتا ہے ۔ ٹورنامنٹ کے لیے آئی سی سی کا بجٹ 70 ملین ڈالر تھا لیکن انڈین میڈیا پی سی بی کے خلاف مسلسل پراپیگنڈا کر رہا ہے ۔ بھارت نے جھوٹا بیانیہ بنایا کہ پاکستان میں کھلاڑیوں کو سکیورٹی خدشات ہیں۔عامر میر نے کہا کہ ٹرافی سے آمدن اخراجات کے تمام فیگر ویب سائٹ پر جاری کریں گے ۔سی ایف او پی سی بی جاوید مرتضیٰ نے کہا کہ مالی سال 24-2023 میں 10 ارب کا ریکارڈ منافع کمایا ہے اور اگلے مالی سال بھی اچھا منافع ہوگا۔سٹیڈیمز کا اَپ گریڈیشن بجٹ 18 ارب روپے رکھا گیا، فیز ون کے بجٹ 12 ارب میں سے ساڑھے 10 ارب لگ چکا ہے ، باقی رقم سے ان سٹیڈیمز اور دوسرے سٹیڈیمز کو مزید بہتر بنایا جائے گا۔واضح رہے کہ چند روز قبل بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا تھا کہ پی سی بی نے چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی کے دوران اپنی سرمایہ کاری پر 85 فیصد کا نقصان برداشت کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں