آئی پی ایل : مائیکل کلارک کی ہیری بروک پر پابندی کی حمایت

 آئی پی ایل : مائیکل کلارک کی  ہیری بروک پر پابندی کی حمایت

میلبرن(سپورٹس ڈیسک )سابق آسٹریلوی کپتان مائیکل کلارک نے بی سی سی آئی کے انگلش کھلاڑی ہیری بروک پر آئی پی ایل میں دو سال کی پابندی عائد کرنے کی حمایت کر دی۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

بھارتی بورڈ نے پابندی کا فیصلہ انگلش بیٹر کی جانب سے آئی پی ایل میں 6.25 کروڑ بھارتی روپے میں فروخت ہونے کے بعد اپنا نام واپس لینے کے بعد کیا۔ہیری بروک کو دہلی کیپیٹلز نے آئی پی ایل آکشن میں خریدا تھا۔اس حوالے سے مائیکل کلارک نے کہاکہ وہ اس معاملے میں بی سی سی آئی کی پوزیشن سمجھتے ہیں۔ کھلاڑی اپنی مطلوبہ قیمت نہ ملنے پر اپنا نام واپس نہیں لے سکتے ۔ اس طرح نام واپس لینے کی اجازت ایمرجنسی صورتوں میں ہی ہونی چاہئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں