صائم ایوب کی منگل کو برطانیہ سے وطن واپسی

 صائم ایوب کی منگل کو  برطانیہ سے وطن واپسی

لاہور(سپورٹس ڈیسک)انجری کاشکار ہوکر کرکٹ سے باہرہونیوالے قومی ٹیم کے نوجوان بیٹر صائم ایوب منگل کو وطن واپس پہنچیں گے۔۔۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

 اطلاعات کے مطابق صائم ایوب پاکستانی ٹرینر حنیف ملک کی زیرنگرانی بحالی کے عمل سے گزر رہے ہیں، برطانیہ میں ان کے معالجین پیرکومکمل طبی جائزہ لینے کے بعد اپنی پیشہ ورانہ آرا دیں گے ، اگلے روز 25 مارچ کوصائم ایوب وطن واپسی کے لیے رخت سفر باندھیں گے ۔طبی ماہرین کی رائے کی روشنی میں صائم ایوب کے مستقبل کا تعین ہوگا اور اسی تناظر میں 11 اپریل سے شروع ہونے والی پی ایس ایل 10 میں صائم ایوب کی شرکت یا عدم شرکت کا فیصلہ کیا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں