دوسری اننگز میں گیند زیادہ سوئنگ ہو رہی تھی:سلمان آغا

ماؤنٹ مانگا نوئی (سپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے کہا ہے کہ حریف بولروں نے بہت اچھی بالنگ کی۔
نیوزی لینڈ سے چوتھے ٹی ٹونٹی میں شکست کے بعد گفتگو کرتے ہوئے سلمان علی آغا نے کہا کہ دوسری اننگز میں گیند سوئنگ بھی زیادہ ہو رہی تھی،انہوں نے کہا کہ ہمیں اس صورتحال سے نمٹنا آنا چاہیے اور بہتر کرکٹ کھیلنی چاہیے ، آخری میچ میں اچھی کرکٹ کھیلنے کی کوشش کریں گے ۔قومی ٹی20 ٹیم کے کپتان نے مزید کہا کہ نیوزی لینڈ کے بالرز نے عمدہ بالنگ کی ہے ، کیوی بولرز نے ہمیں آؤٹ کلاس کردیا۔دوسری جانب کیوی کپتان مائیکل بریس ویل نے کہا کہ پچھلے میچ میں شکست کے بعد ٹیم نے اچھا کم بیک کیا ، میچ اور سیریز میں کامیابی سے خوش ہیں۔واضح رہے کہ نیوزی لینڈ نے چوتھے ٹی ٹونٹی میں پاکستان کو 115 رنز کے بڑے مارجن سے ہرا کر سیریز اپنے نام کرلی۔دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا آخری میچ 26 مارچ بروز بدھ کو کھیلا جائے گا۔