ٹینس کو دوسرا مقبول ترین کھیل بنائیں گے :اعصام الحق

اسلام آباد( سپورٹس ڈیسک )پاکستان ٹینس فیڈریشن کے صدر اعصام الحق قریشی نے کہاہے کہ کرکٹ کے بعد ٹینس کو دوسرا مقبول ترین کھیل بنائیں گے ۔
ڈیوس کپ ٹائی میں پاکستان کاپیرا گوے سے مقابلہ ہوگا۔رمضان میں پہلی بار ٹاپ پلیئرز کا ٹینس ٹورنامنٹ کروا رہے ہیں۔ پاکستان ٹیم کی ڈیوس کپ تیاری کیلئے ترکی میں ٹریننگ کیمپ لگے گا۔ جونیئر ٹیم ڈیوس کپ جبکہ سینئرز نے ترکی میں پاکستان کے لیے گولڈ میڈل جیتا۔ 26مارچ تک کھیلے جانیوالے سرینا ٹینس ماسٹر کپ میں ٹاپ ایٹ پلیئرز لیڈیز، مینز، اور ڈبلز کیٹگری میں مقابل ہونگے جس میں مجموعی طور پر دس لاکھ کے انعامات تقسیم ہونگے ۔