پانچواں ٹی 20 : پاکستان کو شکست ، سیریز 1-4 سے کیویز کے نام

پانچواں  ٹی  20  : پاکستان  کو  شکست  ، سیریز   1-4 سے  کیویز  کے نام

ویلنگٹن(سپورٹس ڈیسک )نیوزی لینڈ نے پاکستان کو پانچویں ٹی ٹونٹی میچ میں بھی شکست دے کر سیریز 1-4 سے جیت لی۔

ویلنگٹن میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا جس کے بعد پاکستان نے نیوزی لینڈ کو جیت کیلئے 129 رنز کا ہدف دیا ،میچ کے آغاز میں آج پھر پاکستانی اوپنرز ناکام ہوگئے جس کے بعد دیگر بیٹرز بھی کچھ خاص نہ کرسکے اور 10.2 اوورز میں 52 رنز پر آدھی ٹیم پویلین لوٹ گئی۔بعدازاں سلمان آغا اور نیچے نمبر پر آنے والے شاداب خان کی اچھی بیٹنگ کی بدولت پاکستان ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹ پر 128 رنز بنائے ۔پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ 51 رنز کپتان سلمان آغا نے بنائے جبکہ شاداب خان 28 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ۔ قومی ٹیم کی جانب سے ڈبل فیگر میں داخل ہونے والے تیسرے بیٹر محمد حارث تھے جو 11 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ۔اس کے علاوہ پاکستان کے 8 بیٹرز ڈبل فیگر میں داخل نہ ہوسکے ۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے جمی نیشم نے 22 رنز دے کر 5 وکٹیں لیں۔ نیوزی لینڈ نے آسان ہدف کا تعاقب بھی جارحانہ انداز میں کیا اور نیوزی لینڈ کی پہلی وکٹ 6.2 اوورز میں 93 رنز پر گری جبکہ دوسری وکٹ 8.2 اوورز میں 103 رنز پر گری۔ یہ دونوں وکٹس سفیان مقیم کے حصے میں آئیں۔اس کے بعد نیوزی لینڈ نے 129 رنز کا ہدف صرف 10 اوورز میں ہی حاصل کرلیا۔ ٹم سائفرٹ نے 38 گیندوں پر 10 چھکے اور 6 چوکوں کی مدد سے 97رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ رہے ۔جیمزنیشم مین آف دی میچ اورٹم سائفرٹ مین آف دی سیریز قرارپائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں