صاحبزادہ فرحان نے ٹی20 کرکٹ کا نیا قومی ریکارڈ بنادیا

لاہور(سپورٹس ڈیسک )نیشنل ٹی 20 کپ کے دوران پشاور ریجن کے ٹاپ آرڈر بیٹر صاحبزادہ فرحان نے ٹی 20 کرکٹ کا نیا قومی ریکارڈ بنادیا ۔
قومی ایونٹ کے پہلے سیمی فائنل میں صاحبزادہ فرحان نے ایبٹ آباد ریجن کے خلاف 58 گیندوں پر 6 چھکوں اور 8 چوکوں کی مدد سے سنچری بنائی۔اس اننگز کے ساتھ صاحبزادہ فرحان نے نیشنل ٹی 20 کپ کی 6 اننگز میں 588 رنز بنالیے ہیں، یوں انہوں نے ایک ایڈیشن میں سب سے زیادہ رنز کا ریکارڈ بنایا ہے ۔صاحبزادہ فرحان نے ایک ٹی 20 ٹورنامنٹ کے ایڈیشن میں سب سے زیادہ رنز کا فخر زمان کا قومی ریکارڈ بھی برابر کردیا ہے ۔فخر زمان نے پاکستان سپر لیگ 2022کے ایڈیشن میں 13 اننگز کھیل کر 588 رنز بنائے تھے ۔