بابر کی باؤنڈری لائن پر ننھی بچی سے ہاتھ ملانے کی ویڈیو وائرل

ہملٹن(سپورٹس ڈیسک )قومی ٹیم کے سٹار کرکٹر بابراعظم نے نیوزی لینڈ کیخلاف دوسرے ون ڈے میچ کے دوران ننھی مداح کیساتھ ہاتھ ملا کر اُسکی معصونہ خواہش کو پورا کردیا۔
بابراعظم نے ننھی مداح کیساتھ باؤنڈری لائن پر ہاتھ ملا کر اسکی خواہش کو پورا کیا، جس کی وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سابق کپتان بابراعظم باؤنڈری لائن پر فیلڈنگ کیلئے آرہے تھے تو ننھی مداح تیزی سے بھاگتی ہوئی باؤنڈری لائن کے قریب پہنچی اور ہاتھ بڑھا دیا، جس پر بابر نے اسکی حوصلہ افزائی کی اور ہاتھ ملایا۔ہاتھ ملانے کے بعد ننھی مداح اپنی فیملی کے پاس جاتی ہوئی دیکھائی دی جہاں وہ اپنی والدہ کو اپنا دیکھا تی ہے ۔