عمان کی ہاکی ٹیم 6اپریل سے پاکستان کا دورہ کریگی

فیصل آباد (سپورٹس ڈیسک )سیکرٹری پاکستان ہاکی فیڈریشن رانا مجاہد علی نے کہاہے کہ چھ اپریل کو عمان کی ہاکی ٹیم پاکستان کا دورہ کر یگی۔۔۔
جرمن جونیئر ہاکی ٹیم کا پاکستان کا دورہ کامیاب رہا ، پاکستان کا دورہ کرنے والی عمان کی ہاکی ٹیم دو میچ لاہور میں اور دو میچ اسلام اباد میں کھیلے گی ،اس دور کو کامیاب بنانے کے لیے مختلف کمیٹیاں قائم کر دی گئی ہیں۔