جان سینا کا 2 بار جلد کے کینسر میں مبتلا ہونے کا انکشاف

جان سینا کا 2 بار جلد کے کینسر میں مبتلا ہونے کا انکشاف

لاہور(سپورٹس ڈیسک )امریکی اداکار و ریسلر جان سینا نے جلد کے کینسر میں مبتلا ہونے کا انکشاف کر دیا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 16 بار کے عالمی چیمپیئن رہنے والے جان سینا نے انکشاف کیا ہے کہ۔۔۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

مجھ میں جلد کے کینسر کی تشخیص ایک نہیں بلکہ دو بار ہوئی تھی، تاہم اب علاج کے بعد میں صحت یاب ہوں۔ان کے مطابق کینسر سے صحت یاب ہونے کے بعد سے لوگوں کو آگاہی دے رہا ہوں کہ سورج سے جلد کی حفاظت کتنی ضروری ہے ۔انہوں نے بتایا کہ ڈرماٹولوجسٹ سے معمول کے چیک اپ کے دوران جلد کے کینسر کی تشخیص ہوئی، اس وقت دائیں چھاتی کے پٹھوں سے کینسر کو نکالا گیا، اس کے ایک سال بعد دائیں کندھے میں دوسری بار کینسر کی تشخیص ہوئی تاہم اب اسے بھی نکال دیا گیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں