کشمیر سپر لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ اعظم واریر نے جیت لیا

لاہور (سپورٹس ڈیسک ) کشمیر سپر لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ اعظم واریر نے جیت لیا۔ کشمیر سپر لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ کے دسویں ایڈیشن کا فائنل میچ اعظم واریر اور ایگل سٹار کرکٹ ٹیم کے درمیان کھیلا گیا ۔
اعظم واریر کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے فیصل کریم کی شاندار سنچری کی بدولت 165 رنز بنائے جبکہ ہدف کے تعاقب میں ایگل سٹار کرکٹ ٹیم 140 رنز ہی بنا سکی ۔بیٹنگ ، بولنگ اور فیلڈنگ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر فیصل کریم کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔