ٹارگٹ پی ایس ایل جیتنا:فخرزمان ، نیٹ پر بیٹنگ کا آغاز

لاہور(سپورٹس ڈیسک )قومی ٹیم کے اوپنربیٹر فخر زمان نے انجری سے صحتیابی کے بعد لاہور قلندرز کے نیٹ پر بیٹنگ کا آغاز کر دیااورمیڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ہمارا بحیثیت ٹیم ٹارگٹ یہی ہے کہ اس بار پی ایس ایل جیتنا ہے۔۔۔
ڈیڑھ ماہ بعد بیٹنگ کرنا قدرے عجیب سا لگ رہا تھا،جب میں آخر میں بیٹنگ کر رہا تھا تو بیٹ پر گیند آرہا تھا، تاہم پوری امید ہے اگلے دنوں میں ردھم میں آ جاؤں گا۔ ہمیشہ کی طرح اس بار بھی لاہور قلندرز کو فائنل میں پہنچانا چاہتا ہوں، ہم پی ایس ایل کا ہر میچ فائنل سمجھ کر پوری صلاحیتوں سے کھیلتے ہیں۔ میرا انفرادی گول ہمیشہ ایک ہی رہتا ہے کہ میں نے بہترین بیٹر بننا ہے اور اپنی ٹیم کو فائنل جتوانا ہے ، پی ایس ایل میں بولنگ اور بیٹنگ کا معیار بہت شاندار ہے ، مقابلہ ٹف رہتا ہے ، میں نوجوان کھلاڑیوں کے ساتھ اپنا تجربہ شیئر کرتا ہوں، میں دوسری فرنچائزز کے نوجوانوں کو بھی بتاتا ہوں۔