شعیب اختر کی پنڈی ایکسپریس کے نام سے نئی فرنچائز کی ڈیمانڈ

لاہور(سپورٹس ڈیسک )سابق کرکٹر و راولپنڈی ایکسپریس کے نام سے مشہور دنیا کے تیز ترین بالر شعیب اختر نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں نئی فرنچائز کی ڈیمانڈ کردی۔
ایک پروگرام میں ایک صارف نے سابق فاسٹ بولر سے پوچھا تھا کہ آپ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں کِس فرنچائز کیلئے کھیلتے ؟۔جس پر شعیب اختر نے کہا کہ میں کسی فرنچائز سے نہیں بلکہ اپنی فرنچائز بناتا، جس میں زیادہ تر فاسٹ بولر بولرز کو رکھتا۔ پی ایس ایل میں نئی فرنچائز "پنڈی ایکسپریس" متعارف کروائی جانی چاہیے ۔ اس فرنچائز کا کرکٹ کلچر اعلیٰ معیار کے فاسٹ بولرز ڈھونڈنا ہوتا، پی ایس ایل کو فاسٹ بولرز کے ذریعے نئی پہنچان بناتی۔
، اس شہر نے تھوڑے عرصے میں بڑا ٹیلنٹ پیدا کیا ہے مجھے لگتا ہے یہاں کی اپنی ٹیم ہونی چاہیے ۔