کراچی :برقعہ بیٹر نے لڑکوں کو بھی ناکوں چنے چبوا دیئے ، ویڈیو وائرل

کراچی :برقعہ بیٹر نے لڑکوں کو بھی ناکوں چنے چبوا دیئے ، ویڈیو وائرل

کراچی(سپورٹس ڈیسک )کراچی کی برقعہ بیٹر نے لڑکوں کو بھی ناکوں چنے چبوا دیئے ،جس کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا ۔۔

پیشے کے اعتبار سے بینک افسر فائزہ اعظم خاننے حال ہی اپنی کرکٹ مہارت دکھاتے ہوئے ایک ویڈیو شیئر کی، جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی ۔فائزہ نے ایک نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے بتایا کہ وہ پیشے کے اعتبار سے بینکر ہیں اور محض ہفتے میں ایک دن انہیں کرکٹ کھیلنے کا ملتا ہے ، جس کیلئے وہ فریئر ہال آتی ہیں اور اپنے کرکٹ کو شوق پورا کرنے کی کوشش کرتی ہیں ،کھیل کے دوران لوگ انکی کارکردگی کو سراہتے ہیں لیکن کبھی ایسا نہیں ہوا کوئی بدنظمی ہوئی ہو، 3 سال سے باقاعدہ کرکٹ کھیلنے کی تربیت حاصل کر رہی ہوں تاہم میری پہچان یہاں برقعہ پہن کر بیٹنگ اور فیلڈنگ کرنا ہے ۔ میں نے گھر والوں کی مکمل حمایت سے یہ سفر شروع کیا۔ برقعہ میری پہچان ہے ، لیکن یہ میری صلاحیتوں کی راہ میں رکاوٹ نہیں۔ میں چاہتی ہوں کہ تمام خواتین کو پتہ چلے کہ پردہ اور کھیل دونوں ایک ساتھ ممکن ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں