پی ایس ایل سے ہمارے پلیئرز کو مالی فائدہ ہوا: فہیم اشرف

کراچی (سپورٹس ڈیسک )پاکستان سپر لیگ کی ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے آل راؤں ڈر فہیم اشرف نے کہا ہے کہ پی ایس ایل سے ہمارے پلیئرز کو مالی فائدہ بھی ہوا ۔۔
اور ان کا کیریئر آگے بڑھا۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ اس بار نئی ٹیم ہے ، کوشش ہو گی کہ ویسا ہی پرفارم کروں جیسا ماضی میں کیا، میرا پی ایس ایل میں یہی ہدف ہوتا ہے کہ اپنی ٹیم کو زیادہ سے زیادہ میچز جتواؤں۔ ہر بار یہی کوشش ہوتی ہے کہ میری ٹیم فائنل تک جائے ، ٹی ٹوئنٹی میں بولنگ سے زیادہ بیٹنگ کو انجوائے کرتا ہوں کیونکہ بولرز کے پاس کچھ نہیں ہوتا، ٹی ٹونٹی میں بولنگ کرانا کافی مشکل ہو چکا ہے ۔