قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ ویمنز ورلڈکپ جیتنے کیلئے پر عزم

قومی  ٹیم  کے  ہیڈ  کوچ  ویمنز ورلڈکپ  جیتنے  کیلئے  پر  عزم

لاہور(سپورٹس ڈیسک)قومی ویمن کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ محمد وسیم نے ورلڈکپ کافائنل کھیلنے کے عزم کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ کوشش ہوگی۔۔

 کہ ورلڈکپ جیتیں ،ویمن ٹیم کے کرکٹ ورلڈکپ کیلئے کوالیفائی کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ کوالیفائی کرنا ہمارا ہدف تھا جو حاصل کر لیا۔تھائی لینڈ کے خلاف جیت ٹیم ورک کا نتیجہ ہے ، ٹیم نے ہر ڈیپارٹمنٹ میں اچھا پرفارم کیا ہے ۔اس ایونٹ میں ہم نے کافی مثبت چیزیں حاصل کی ہیں، ہمارا کام کھیلنا ہے ، جہاں بھی کرکٹ ہوگی وہاں کھیلیں گے ۔ ہمارا اگلا ہدف سٹرائیک ریٹ کو بہتر کرنا ہے ۔تھائی لینڈ کے خلاف میچ میں ہم نے اپنی بینچ سٹرینتھ کو آزمایا، جب جیت مل جائے تو خامیوں کو ڈسکس نہیں کرتے ۔میں نے جب عہدہ سنبھالا تو تب ہی ٹیم کو کوالیفائی کھیلنا تھا، ہم کوالیفائنگ راؤنڈ کیلئے ، ورلڈکپ کی تیاری کر رہے تھے ، مجھے یقین تھا کہ ہم کوالیفائنگ راؤنڈ میں فتح حاصل کریں گے ۔ ہمارا میچ کہیں بھی کروادیں، ہم نے کرکٹ کھیلنی ہے ، ابھی تک ورلڈکپ کے لیے دو وینیوز کا سننے میں آرہا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں