اسلام آباد اولمپک ایسوسی ایشن کی وفاقی سیکرٹری محی الدین وانی سے ملاقات

اسلام آباد اولمپک ایسوسی ایشن کی وفاقی  سیکرٹری محی الدین وانی سے ملاقات

اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر ) اسلام آباد اولمپک ایسوسی ایشن (آئی او اے ) کے ایک وفد نے وفاقی سیکرٹری بین الصوبائی رابطہ محی الدین احمد وانی سے ملاقات کی ۔۔

جس میں اسلام آباد کے نوجوانوں کے لیے کھیلوں کی سرگرمیوں کے فروغ اور ترقی سے متعلق 

اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفد کی قیادت اسلام آباد اولمپک کے جنرل سیکرٹری رضوان الحق رازی نے ۔ ملاقات میں کھیلوں کی سہولیات تک نوجوانوں کی رسائی بڑھانے ، مقامی کھلاڑیوں کے لیے معاونت کو مضبوط کرنے ، اور پاکستان اسپورٹس بورڈ کے زیر انتظام وینیوز کی بروقت دستیابی کو یقینی بنانے پر زور دیا گیا۔ محی الدین احمد وانی نے کھیلوں کے فروغ کیلئے اسلام آباد اولمپک ایسوسی ایشن کی کوششوں کو سراہتے ہوئے اپنی مکمل حمایت کا یقین دلایا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں