نیشنل گیمز ملتوی ہونے کا ملبہ محکمہ موسمیات پرڈال دیاگیا

نیشنل گیمز ملتوی ہونے کا ملبہ محکمہ موسمیات پرڈال دیاگیا

کراچی (سپورٹس ڈیسک ) سندھ کے سیکرٹری سپورٹس علیم لاشاری نے نیشنل گیمز ملتوی ہونے کا ملبہ محکمہ موسمیات پر ڈالتے ہوئے کہاہے۔۔

 کہ ہمارا محکمہ موسمیات آخری وقتوں میں الرٹ جاری کرتا ہے حالانکہ دنیا میں موسم کے الرٹ کئی ماہ پہلے جاری ہوتے ہیں۔ ہمارے محکمہ موسیمات کے پیشگوئی کی صلاحیت محدود ہے ، پہلے مئی میں محکمہ موسمیات نے ہیٹ ویو کی ایڈوائزری نہیں دی تھی، قصوروار کسی کو نہیں کہوں گا لیکن ہمارے اداروں کی پیشگوئی کی صلاحیت محدود ہوتی ہے ۔ نیشنل گیمز کی تیاری مکمل تھی اور سندھ حکومت پہلے فروری میں کرانا چاہتی تھی مگر پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن (پی او اے ) نے فرورری کے بجائے سندھ کو مئی کی ترجیح دیں ، مئی میں گیمز سندھ کو دیئے تو میٹنگ میں سندھ حکومت کا کوئی نمائندہ نہیں تھا، سندھ گیمز میں چار سے پانچ سو ملین روپے کے اخراجات آئیں گے ، امیدہے کہ نیشنل گیمز اس سال نومبر دسمبر میں کرائے جائیں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں