لاہور میں ملک کے سب سے بڑے باکسنگ کمپلیکس کی تعمیر کا اعلان

لاہور(سپورٹس ڈیسک )لاہور کے نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس میں باکسنگ کمپلیکس کی تعمیر سے متعلق پیش رفت سامنے آ گئی۔
اس حوالے سے ہونے والے اجلاس میں وزیرِ کھیل پنجاب ملک فیصل ایوب نے اعلان کیا کہ سپورٹس بورڈ پنجاب پاکستان کا سب سے بڑا باکسنگ کمپلیکس تعمیر کرے گا۔اُنہوں نے بتایا کہ گلگت بلتستان اور آزادکشمیر کے کھلاڑی لاہور میں آ کر میچز کھیلیں گے جبکہ پنجاب کے کھلاڑی دیگر صوبوں میں میچز کھیلیں گے ۔وفاق کے ساتھ مل کر صوبوں میں سپورٹس یک جہتی کو فروغ دیں گے ۔وفاق کی جانب سے سیکرٹری آئی پی سی نے سپورٹس کے امور پر اجلاس کو بریفنگ دی۔سیکرٹری آئی پی سی نے بتایا کہ فیصل آباد میں وفاق کی جانب سے سپورٹس کمپلیکس تعمیر کیا جائے گا اور بنگلہ دیش کے ساتھ سپورٹس ریلیشن شپ کو وسعت دی جائے گی۔اجلاس میں یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے کھلاڑی ایک دوسرے کے ممالک میں میچز کھیلیں گے اور سپورٹس وفود کے تبادلے ہونگے ۔