بھارتی چینل نے پی ایس ایل کی لائیو سٹریمنگ معطل کردی
ممبئی (سپورٹس ڈیسک )بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) اپنی انتہا پسند مودی حکومت کی ایما پر ایک مرتبہ پھر کھیل میں پھر سیاست لے آیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت نے پہلگام واقعہ پر سپورٹس سٹریمنگ چینل فینکوڈ نے ہندوستان میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی لائیو سٹریمنگ کو معطل کرتے ہوئے ٹورنامنٹ سے متعلق ویڈیوز اور میچز کی جھلکیاں بھی ہٹادیں۔فینکوڈ کے علاوہ بھارتی سپورٹس پارٹنرز میں سونی نیٹ ورک بھی سیٹلائٹ ٹی وی کا براڈکاسٹنگ پارٹنر ہے ، جس کی جانب سے بھی یہ اقدام اٹھائے جانے کا امکان ہے ،دوسری جانب انتہا پسند ہندوؤں کی جانب سے پہلگام واقعہ کے بعد انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) کے بائیکاٹ کی مہم چلائی جارہی ہے ۔