ساؤتھ ایشین یوتھ ٹیبل ٹینس پاکستانی جوڑی فائنل میں پہنچ گئی
لاہور(سپورٹس ڈیسک)اپنی مدد اپ کے تحت ساؤتھ ایشین یوتھ ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ میں شرکت کرنے والی پاکستانی جوڑی نے ملک کے لیے سلور میڈل یقینی بنالیا۔
گولڈ میڈل کے لیے روائتی حریف بھارت سے مقابلہ ہوگا۔ نیپال کے شہر کٹھمنڈو میں جاری ساؤتھ ایشین ریجنل یوتھ ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ میں پاکستان کے ابدال خان اور زنیرہ خان نے مالدیپ کی ٹیم کو شکست دے کر انڈر 15 مکسڈ ڈبلز ایونٹ کے فائنل میں جگہ بنا لی۔اس طرح پاکستان کاسلور میڈل یقینی ہوگیا۔ فائنل میں بھارت کے خلاف کامیابی کی صورت میں پاکستان کا گولڈ میڈل میڈل یقینی ہو جائے گا۔ قبل ازیں سیمی فائنل میں پاکستانی جوڑی نے سری لنکا کو1-3 سے مات دی۔