انٹرنیشنل باسکٹ بال کیمپ اختتام پذیر
اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر)فیڈرل باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام منعقدہ بین الاقوامی باسکٹ بال ٹریننگ اینڈ کوچنگ کیمپ اسلام آباد میں اختتام پذیر ہوگیا۔
امریکی ادارے سی ٹی آئی سپورٹس سے تعلق رکھنے والے کوچز لوک ایلی اور جیکب کم نے مختلف سیشنز کے دوران باسکٹ بال پلیئرز کو فٹنس، سکلز، تکنیک، کمبی نیشن، اٹیک اور دیگر شعبوں میں بہتری کے حوالے سے آگاہ کیا۔