امریکا اپنا ون ڈے سٹیٹس برقرار نہ رکھ سکا
دبئی (سپورٹس ڈیسک)متحدہ عرب امارات کی ویمنز کرکٹ ٹیم نے آئندہ پانچ سالوں کیلئے ون ڈے سٹیٹس حاصل کرلیا، امریکا آئندہ اپنا سٹیٹس برقرار نہ رکھ سکا۔
اس بار پانچ ایسوسی ایٹ ممالک 2025-2029 تک ون ڈے انٹرنیشنل سائیکل کا حصہ ہوں گے ، جس میں تھائی لینڈ، نیدرلینڈز، پاپوا نیو گنی، سکاٹ لینڈ اور متحدہ عرب امارات کی ٹیمیں شامل ہیں، حال ہی میں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ان ٹیموں کے او ڈی آئی سٹیٹس کی تصدیق کردی ہے ۔