سپنر ظفرگوہر نے انگلینڈ سے ڈیبیو پر نظریں جمالیں

 سپنر ظفرگوہر نے انگلینڈ  سے ڈیبیو پر نظریں جمالیں

لندن (این این آئی)پی سی بی سے دلبرداشتہ پاکستان کے سابق سپنر ظفر گوہر نے مستقبل میں انگلینڈ سے ڈیبیو پر نظریں جمالیں۔

30 سالہ ظفر گوہر اس وقت کاؤنٹی چیمپئن شپ میں سب سے کامیاب سپنر ہیں جو مقامی کھلاڑی کے طور پر مڈل سسیکس کی نمائندگی کررہے ہیں۔سپنر کا انٹرنیشنل کیریئر مواقع کی کمی کی وجہ سے متاثر ہوا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں