ملتان سلطانز کے بیٹنگ کوچ کی شائقین سے معذرت

ملتان سلطانز کے بیٹنگ کوچ کی شائقین سے معذرت

ملتان (سپورٹس ڈیسک)ملتان سلطانز کے بیٹنگ کوچ جولین ووڈ نے کہا ہے کہ شائقین کرکٹ سے معذرت خواہ ہیں کہ ہماری ٹیم پی ایس ایل10 میں اچھا کھیل نہیں پیش کر سکی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔جولین ووڈ نے کہا کہ پی ایس ایل 10 میں ہم مسلسل میچ ہار رہے ہیں،جو نتائج سامنے آئے ہیں ان سے ہم خوش نہیں ہیں،کھلاڑی بھی انسان ہیں غلطیاِِں ہوجاتی ہیں،کوئی بھی ٹیم مسلسل اچھا نہیں کر سکتی،ہم شائقین کرکٹ سے معذرت خواہ ہیں کہ ہم اچھا پرفارم نہیں کرسکے ۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم پہلی گیم کے ہارنے کے بعد پھر ابھر کے سامنے نہیں آسکے ،بیٹنگ باؤلنگ دونوں شعبوں میں ہماری کارکردگی اچھی نہیں رہی،کوشش کریں گے ہم اپنا آخری میچ جیتیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں