یو ایس جونیئر ویمن گولڈ سکواش،سحرش علی کی ٹائٹل فتح

لاہور(سپورٹس ڈیسک )پشاور سے تعلق رکھنے والی سحرش علی نے اپنی بہن ماہ نور علی کو شکست دے کر یو ایس اے جونیئر ویمن گولڈ سکواش چیمپئن شپ جیت لی۔
نیویارک میں چیمپئن شپ کے گرلز انڈر15 ایونٹ کا فائنل علی سسٹرز کے درمیان کھیلا گیا، ٹائٹل کیلئے ہونے والے مقابلے میں حیران کن طور پر سحرش علی نے ٹاپ سیڈ ماہ نور علی کو 0-3 سے ہرا دیا۔سیمی فائنل میں ماہ نور علی نے امریکہ کی ہیلسز سوئیٹ ایم کو بآسانی 0-3 سے مات دی جبکہ سحرش علی نے جولی یی کو 1-3 سے ہرایا تھا۔یاد رہے کہ انٹرنیشنل ویمن سکواش میں فتوحات کے جھنڈے گاڑنے والی علی سسٹرز نے میلبورن میں ہونے والی آسٹریلین جونیئر ویمن سکواش چیمپئن شپ میں پاکستان کا نام روشن کرتے ہوئے دنیا کو حیران کر دیا تھا۔ماہ نور علی نے جونیئر انڈر 13 ایونٹ جیت کر گولڈ میڈل اپنے نام کیا تھا جبکہ سحرش علی نے انڈر 15 کا فائنل کھیل کر سلور میڈل پایا تھا۔