شکیب الحسن کی 8سال بعد پاکستان سپر لیگ میں واپسی

لاہور (آئی این پی )پاکستان سپر لیگ کے بقیہ میچز کیلئے لاہور قلندرز نے 8سال کے طویل عرصے بعد بنگلادیش کے سٹار سپنر شکیب الحسن کو اپنے سکواڈ کا حصہ بنالیا۔پاک بھارت کشیدگی کے بعد پی ایس ایل کے بقیہ میچز کا آغاز کل سے ہوگا ۔
بنگلادیشی میڈیا نے شکیب الحسن کے پی ایس ایل میں شامل ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ شکیب نے 2017 میں آخری بار پشاور زلمی کی طرف سے لیگ میں حصہ لیا تھا جبکہ 2016 میں کراچی کنگز کا حصہ تھے ، یہ انکی ٹورنامنٹ میں 8سال بعد واپسی ہے ۔ شکیب پی ایس ایل فرنچائز لاہور قلندرز میں بنگلادیش کے ساتھی کرکٹر رشاد حسین کے ہمراہ ایکشن میں دیکھائی دینگے ۔