بی سی سی آئی کے دباؤ پر پروٹیز کھلاڑیوں کو آئی پی ایل کی اجازت

جوہانسبرگ (سپورٹس ڈیسک)بھارتی کرکٹ بورڈ کے دباؤکے بعدآئی پی ایل پر کرکٹ جنوبی افریقا نے یوٹرن لے لیا۔
جنوبی افریقا نے آئی پی ایل کھیلنے والے کھلاڑیوں کے این اوسی کی مدت بڑھادی ۔کرکٹ جنوبی افریقا کے ڈائریکٹر اینوک اینکوی نے وضاحت جاری کی اور کہا کہ جنوبی افریقا سکواڈ ورلڈٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل کیلئے 3 جون سے ٹریننگ کا آغاز کریگا اور اس معاملے پر میرے سے اوپر کے لیول پر بات ہوئی ہے ،کھلاڑی 26 مئی کی بجائے اب 3 جون کو رپورٹ کریں گے ۔