رستمِ پاکستان دنگل، سیمی فائنل مقابلوں کا شیڈول سامنے آ گیا

لاہور(سپورٹس ڈیسک)رستمِ پاکستان دنگل کے سیمی فائنل جوڑوں کا شیڈول جاری کر دیا گیا جبکہ فائنل آئندہ ماہ لاہور میں ہو گا۔ سیمی فائنل 23 مئی کو فیصل آباد میں ہوں گے۔۔
زرعی یونیورسٹی میں پہلوان زور آزمائی کریں گے ۔پہلے سیمی فائنل میں طیب رضا اعوان اور گلزار گلوبٹ،دوسرے سیمی فائنل میں آصف موچی پہلوان اور عدنان ٹائراں والا کا جوڑ پڑے گا۔