بین نے ٹیم پر زیادہ گالف کھیلنے کے الزام مسترد کردیا

لندن (سپورٹس ڈیسک)انگلش ٹیسٹ کپتان بین سٹوکس نے اپنی ٹیم پر بہت زیادہ گالف کھیلنے کے الزام کو مسترد کردیا۔ انگلینڈ کے بارے میں حالیہ کچھ عرصے میں یہ بات عام ہورہی ہے۔۔
کہ وہ بہت زیادہ گالف کھیلنے کے سبب اپنے میچز کی تیاری پر توجہ نہیں دیتی، فٹنس مسائل سے دوچار رہنے والے بین سٹوکس کی آئندہ ہفتے زمبابوے کے خلاف واحد ٹیسٹ کیلئے واپسی متوقع ہے ۔ایک انٹرویو کے دوران انہوں نے کہا کہ ایسی باتیں مجھے غصہ دلاتی ہیں، آپ نے سنا ہوگا کہ ہم زیادہ ٹریننگ نہیں کرتے بلکہ گالف میں مشغول رہتے ہیں، اسی وجہ سے اپنے میچز کی تیاری پر توجہ نہیں رہتی۔انہوں نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ یہ الزام مکمل طور پر بکواس ہے ، یہ باتیں وہ کرتے ہیں جو خود ٹاپ لیول پر کھیل چکے ، اب یہ تو ہو نہیں سکتا کہ آپ صبح جاگیں اور سیدھے میچ کیلئے میدان میں اترجائیں، ٹاپ لیول پر مکمل تیاری کے بغیر کیسے کھیلا جاسکتا ہے ۔